
بلوچستان کے علاقے ژوب میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان پلال کے مطابق ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ بھی لگ گئی جبکہ زخمی شخص کو لیویز اہلکاروں نے قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھنے پر ژوب سے لیویز کی مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے