سی ٹی ڈی نے درہ آدم خیل سے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرفتار کر لئے

Share

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے خیبر پختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں کارروائی کی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمۂ انسداد دہشت گردی نے درہ آدم خیل میں کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد تھانوں پر حملوں اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھےمحکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا عمل جاری ہےاور مذید اہم کامیابیاں حاصل ہونے کی توقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar