عمران خان نے آج زمان پارک میں اہم اجلاس طلب کرلیا

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج سہہ پہر چار بجے ہوگا ، اجلاس میں زمان پارک پولیس آپریشن اور عدالتی کارروائی پر مشاورت ہوگی جبکہ اتوار کو ہونیوالے مینار پاکستان جلسہ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے ، عمران خان کی اسلام آباد سیشن کورٹ میں حاضری کے معاملات پر بھی آج اجلاس میں مشورہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar