فرح گوگی کو اشتہاری کر دیا گیا، انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ

Share

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو ایف آئی اے کی عدالت سنٹرل کورٹ نے اشتہاری قرار دے دیا۔عدالتی اشتہار میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی کو 30 دن میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے پہلے ہی فرار ہے، ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کرلیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی، غیرقانونی سیاسی اثر و رسوخ اور دباؤ سے اربوں روپے کمائے، انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کوگرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *