پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا گیا تو قوم سو جائے گی،عمران خان کا ویڈیو پیغام

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نےسب کچھ دیا آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، ہم اپنے پیارے نبیؐ کی امت ہیں اپنی حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے۔ممکنہ گرفتاری سے قبل جاری ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا گیا تو قوم سو جائے گی، آپ لوگوں نے ان کوغلط ثابت کرنا ہے، قوم نے اپنے حقوق کی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ایک آدمی اس ملک کے فیصلے کر رہا ہے آپ نے ان کے فیصلے کبھی تسلیم نہیں کرنے، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، اگر مجھے کچھ ہوتا ہے یا یہ مار دیتے ہیں تو بدترین غلامی کو کبھی قبول نہیں کرنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar