عمران خان کی چھوڑی قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری

Share

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہو گی، 12 تا 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن امیدواروں کے ناموں کی فہرست 15 مارچ کو آویزاں کرے گا، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی، سکروٹنی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپلیں 27 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اپیلوں پر فیصلے 3 اپریل تک جاری کیے جائیں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 اپریل کو جاری ہو گی، امیدوار 5 اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری ہوں گے، عمران خان نے 7 نشستوں پر کامیابی کے بعد این اے 22 مردان، 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی کی نشستیں چھوڑی ہیں۔

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *