وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء 25 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی

Share

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سینکڑوں لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد درآمدی موبائل فونز، آٹو سی بی یو، چاکلیٹ، جوسز، کارپیٹس، کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز ، کتوں اور بلیوں کی خوراک ، مچھلی، فٹ وئیر ، فروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس ، فرنیچر، آئس کریم، جیم، جیلی اور لیدر جیکٹس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔اس کے علاوہ شیمپو، سن گلاسز، کیچپ ، ٹریولینگ بیگز ، سوٹ کیسز، اسلحہ، پاستا، موسیقی کے آلات ، فروزن گوشت ، دروازوں، کھڑکیوں کے فریمز، ڈیوکوریشن آرٹیکلز، ہوم اپلائنسز، سینیٹری اور باتھ روم کے سامان پر بھی سیلزٹیکس کی شرح 25 فیصد ہو جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *