چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری

Share

وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کئے جانے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا۔واضح رہے کہ آفتاب سلطان نے نیب میں مبینہ مداخلت پر استعفیٰ دیا تھا، اپنے الوداعی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک اچھا ادارہ ہے صرف ایک فیصد لوگ غلط کام کر رہے ہیں، نیب افسران ان ایک فیصد لوگوں کی بات نہ مانیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے یہ نہیں ہوتا کہ یہ زمین دلا دیں یا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، دوسرے کیخلاف کیسز بنواتے ہیں خود 10،10 ارب بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں، ایک ایک پلاٹ والے کو کہا جاتا ہے اندر کر دو، اربوں روپے والے باہر ہیں۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *