مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے پر نااہلی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

Share

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، لارجر بینچ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ 9 فروری کو عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرےگا۔خیال رہے کہ عمران خان پر اپنی مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنےکا الزام ہے، شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *