روس کا یوکرینی شہر باخموت کے ایک گاؤں پر قبضے کا دعویٰ

Share

روس نے یوکرین کے شہر باخموت کے شمالی مضافات میں ایک گاؤں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے تاہم یوکرین کی حکومت کی طرف سے فوری طور اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بلہودتنے گاؤں جو باخموت کے شمال میں تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔دریں اثناء روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے منگل کو بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ پڑوسی ملک کی افواج یوکرین میں ان کی فوج کے ساتھ لڑائی میں شامل ہو سکتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے وزیر دفاع اور خارجہ کو بیلاروس کے ساتھ بات چیت کرنے اور تنصیبات کے قیام کے لیے ایک معاہدہ طے کرنے کا حکم دیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مراکز کہاں قائم ہوں گے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *