یوکرین کامیزائل حملہ، 400 روسی فوجیوں کو مارنےکادعویٰ

Share

یوکرین نے ایک میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھےدوسری جانب روس کی طرف سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کے اس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نوکے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک پیغام میں سابق روسی فوجی اہلکار کا کہناہے کہ حملے میں بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے بھی نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔

Check Also

گلشن اقبال کراچی میں ڈاکو بجلی کی تاریں ٹرک میں ڈال کر فرار

Share کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو بجلی کی تاریں اور دیگر سامان ٹرک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *