نیب نےاسحاق ڈار کےتمام منجمداثاثےبحال کردیئے

Share

قومی احتساب بیورو کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *