ایم این اے چودھری اشرف کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا

Share

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا، چودھری محمد اشرف پر سرکاری اراضی پر قبضے، جعلسازی اور فراڈ کے الزامات ہیں۔گرفتار ملزم چودھری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 سے مسلم لیگ (ن) کے ممبر نیشنل اسمبلی ہیں، ملزم کو 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پرقبضے، جعلسازی اور فراڈ پر گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم چودھری محمد اشرف پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکاروں نے گرفتار کیا، ملزم نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کر کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 18/22 درج کر کے لیگی رہنما محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *