ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے بالاکوٹ میں پن بجلی کا منصوبہ

Share

وفاقی حکومت نے بالاکوٹ میں رن آف ریور پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا۔منصوبے کی دستاویز کے مطابق پن بجلی منصوبہ سے نیشنل گرڈ میں 300 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی، منصوبے سے حیاتیاتی ایندھن پر انحصار کم اور محفوظ توانائی کو فروغ ملے گا۔منصوبے کا تعمیراتی کام شروع ہونے سے 12 سو لوگوں کو روزگار ملے گا، 500 لوگ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام سے مستفید ہوں گے، خواتین بھی ان پروگرامز سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *