سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک جوان شہید، 2 زخمی

Share

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کی، علاقے میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشتگروں کو داخلی راستوں کے استعمال سے روکنا ہے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *