
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی اراکین کو علیحدہ علیحدہ بلائیں گے۔ان کا کہان ہے کہ اسپیکر کو یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفیٰ رضاکارانہ اور اصل ہے۔ ممبر کے لیے ضروری ہے کہ وہ استعفیٰ کے اوپر تاریخ درج کرے۔ اگر استعفیٰ پر تاریخ درج نہیں تو استعفیٰ جمع کروانے کی تاریخ استعفیٰ کی تاریخ قرار دیا جائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل کو جمع کروائے گئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 30 مئی کو خط لکھا گیا۔ 6 سے 10 جون تک تصدیق کا وقت دیا گیا۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا اور استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر تحریک انصاف نے تمام ایم این ایز کے ایک ساتھ پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا، جسے بعد میں تبدیل کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے استعفوں کی تصدیق کے لیے سپریم ورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved