عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی

Share

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔پاکستان کی مالی مدد کے لیے منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجلاس میں دی گئی۔اس حوالے سے عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خرچ کی جائے گی۔اعلامیے میں عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم سندھ میں 5 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیے میں تفصیلات بتائے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان 5 میں سے 3 منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں۔اعلامیے میں ورلڈ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر 2 منصوبے ماں اور بچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *