فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں بڑے اپ سیٹ کیسے ہوئے

Share

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں کئی اپ سیٹ ہوئے اور بہت سے غیر معروف کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر مو جو د ٹیموں کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ۔قطر میں جاری22 واں فیفا ورلڈ کپ اپ سیٹ سے بھر پور رہا، جس میں کئی نامور ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کو دو ایک سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا جبکہ تیونس نے د فاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر کی شکست سے دوچار کیا ۔اسی طرح مراکش نے سابق عالمی چیمپئن اسپین کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا، ایونٹ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم 5بار کی عالمی چیمپئن ٹیم برازیل بھی سپر فور تک رسائی حاصل نہ کرسکی ۔فٹبال کے عالمی مقابلے میں کروشیا نے برازیل کو ہرا کر جہاں میگا ایونٹ سے باہر کیا وہیں مراکش نے رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سب کے دل جیت لیے ، اس شاندار جیت پر دنیا بھر میں شائقین فٹبال نے جشن منایا۔

Check Also

عراق کا نوری المالکی کو وزیراعظم بنانا غلط فیصلہ ہوگا، ٹرمپ

Share امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *