حکومت کا غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینےکیلئےقانون سازی کا فیصلہ

Share

حکومت نے مستقبل میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا بھی ہے، ریکوڈیک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قانون سازی کے لئے سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری تحفظ بل میں سرمایہ کاروں کو غیر ضروری پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا، قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون سازی کا فیصلہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی شکایات پر کیا گیا، بل پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے یا قومی اسمبلی میں؟ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *