پرتھ : آسٹریلیا نےپہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

Share

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے دی۔پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 498 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ 110 رنز بنا کر نمایاں رہے۔روسٹن چیز 55، ٹنگرائین چندرپال 45 اور الزاری جوزف 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے 128 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز 4 وکٹ 598 رنز اور دوسری اننگز 2 وکٹ 182 رنز پر ڈکلیئرڈ کی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 283 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔میزبان آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *