فوج کی کمان مایہ ناز، قابل سپوت کےحوالے کر رہا ہوں،جنرل قمرجاوید باجوہ

Share

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کی کمان مایاناز اور قابل سپوت کے حوالے کر رہا ہوں۔راولپنڈی جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید عاصم منیر اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افسر ہیں۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی ملک اور فوج کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی پروموشن پاکستان کے مفاد میں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس فوج سے جہاں پسینہ مانگا اس نے خون دیا، فوج انسانیت رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر خدمت کرتی ہےاللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس عظیم فوج میں خدت کا موقع دیا۔جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سید عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکباد بھی دی

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *