تاپسی پنو نے شادی خفیہ رکھنے اور تصاویر چھپانے سے متعلق انکشاف کردیا

Share

رواں برس سابق اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی ماتھیاس بو سے خاموشی کے ساتھ شادی کرنے والی بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنو نے بالآخر سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ نہ کرنے کے فیصلے پر کھل کر بات کی ہے۔تاپسی نے ایک انٹرویو کے دوران وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود سے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں، کیونکہ وہ اسے ایک نجی تقریب ہی رکھنا چاہتی تھیں، نہ کہ عوام کے لیے کوئی ‘شو’ یا پروموشنل ایونٹ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ہر فیصلے پر لوگ فوری طور پر جج کرنے لگتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی زندگی کے سب سے خصوصی دن پر لوگ ان کے جوڑے، جیولری یا مہمانوں پر بلاوجہ کی تنقید اور بحث کریں۔تاپسی کے مطابق انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں انتہائی سادگی اور خوبصورتی کے ساتھ شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور وہ اس فیصلے سے بےحد مطمئن ہیں

Check Also

بگ باس 20 : سلمان خان سیٹ پرغصے میں آگئے، کنٹسٹنٹس کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Share مقبول ترین رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 20 کی ماہانہ خصوصی قسط کے …