
وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 23 ستمبر کو افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے گئے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کئے جا رہے تھے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ حملے انتہائی متناسب اور محدود تھے اور ان کا ہدف افغانستان کی جانب سے حملوں کی کوششوں سے جڑی فوجی تنصیبات تھیں۔عطا اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کے روز افغان سرزمین سے بھیجے گئے ڈرونز کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی شناخت کر کے ناکارہ بنا دیا تھا۔واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرون پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں اور دیگر 4 طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved