نئے سپہ سالار پاکستان جنرل عاصم منیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Share

پاکستان افواج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

جنرل ععاصم منیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن

حکومت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی 3 سال کے لیے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی 27 نومبر اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور 17 ویں آرمی چیف کمانڈ سنبھالیں گے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کمانڈ سنبھالیں گے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *