کرپشن الزامات :حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی

Share

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد نے ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔رائٹرز کے مطابق صائمہ واجد کے خلاف فراڈ سے متعلق تحقیقات جاری تھیں، صائمہ واجد نے جنوری 2024 میں پانچ سال کے لیے عہدہ سنبھالا تھا تاہم گزشتہ سال سے انہیں جبری طور پر رخصت پر رکھا گیا۔بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی ان کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے الزامات میں مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ڈبلیو ایچ او نے چین کے سفر سے متعلق مالی بے ضابطگیوں، تعلیمی اسناد سے متعلق غلط بیانی اور بنگلہ دیش میں پلاٹ کے غیر قانونی حصول کے الزامات عائد کئے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او آئندہ سال جنوری میں جنوب مشرقی ایشیا کے نئے ریجنل ڈائریکٹر کے انتخاب کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Check Also

ٹرمپ 9/11 میموریل میں تقریر کی اجازت نہ ملنے پر تقریب سے غیر حاضر، 4سابق صدور کی شرکت

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد پیش آنے …