
چارپاکستانی موٹرسائیکل سواروں نےپاکستان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں پر سفر کرتے ہوئے آرکٹک سرکل پہنچ کر تاریخ رقم کر دی،وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی بائیکرز بن گئے۔اس مہم کی قیادت معروف ایڈونچرٹریولر شیراز سمیع نے کی،جنہوں نے اپنے 19 سالہ بیٹے اور دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کیا، یہ ٹیم کئی ممالک سے گزرتے ہوئے ناروے کے نورڈ کیپ (نارتھ کیپ) پہنچی، جسے سڑک کےذریعے قابلِ رسائی یورپ کا شمالی ترین مقام تصور کیا جاتا ہے۔شیرازسمیع نےسوشل میڈیا پراپنی کامیابی شیئرکرتےہوئے بتایاکہ سفر کےدوران انہوں نے ریگستانوں، بلند پہاڑوں،بین الاقوامی سرحدوں اوردنیاکی چند مشکل ترین سڑکوں کو عبور کیا۔انہوں نےبتایاکہ جہاں تک ہماری معلومات ہیں،ہم پاکستان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں پر آرکٹک سرکل پہنچنے والے پہلے پاکستانی رائیڈرز ہیں،یہ صرف ایک روڈ ٹرپ نہیں بلکہ ہمت،عزم اور ثابت قدمی کی علامت ہے۔انہوں نےکہایہ سفرصرف منزل تک پہنچنےکا نام نہیں تھابلکہ اس بات کا ثبوت تھاکہ ہمت،عزم اور ایمان انسان کو اس کی توقعات سے کہیں آگے لےجاسکتے ہیں،سفرمیں پیش آنےوالا ہرچیلنج اس کہانی کاحصہ بن گیا اور ہر کلومیٹر نے اس یقین کو مزید مضبوط کیا کہ ناممکن اکثر صرف ایک لفظ ہوتا ہے۔شیراز سمیع نےاس کامیابی کو پاکستان کےلیےباعثِ فخرقراردیتے ہوئےکہا کہ انکی ٹیم نے پاکستان کا پرچم دنیا کے شمالی ترین مقام تک پہنچایا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved