مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گرگئی

Share

عارف والا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد پر لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کے پریشر سے دیوار گر گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز اسکول آف ایمینینس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے عارف والا پہنچی تھیں، ہاؤسنگ کالونی میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا، تاہم ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گرگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہیلی کاپٹر کے اترنے سے پیدا ہونے والے ہوا کے شدید دباؤ کے باعث دیوار گر گئی۔ دیوار گرنے کے واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حکام کی جانب سے اس واقعے کے بارے میں مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Check Also

سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق …