نارنگ منڈی م: 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی

Share

نارنگ منڈی کے کالاخطائی روڈ پر دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سدھانوالی اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب لاہور سے شکرگڑھ جانے والی ایک مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ریسکیو کے مطابق تصادم کے بعد دونوں بسیں بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر کھیتوں میں جا گریں، جس سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتال منتقل کیا، جبکہ 3 زخمیوں کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا۔

Check Also

لاہور میں ستھرا پنجاب کے ٹرک کی ٹکر، ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق،والدین زخمی

Share لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر ستھرا پنجاب پروگرام کے ایک ٹرک کی موٹرسائیکل …