
لاہور کے واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارک کے منیجر، سیکیورٹی انچارج اور سی سی ٹی وی انچارج کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق 9 سالہ رامین فاطمہ سوئمنگ پول میں موجود کھلے مین ڈرین ہول میں گرنے کے بعد ڈرینج پائپ میں پھنس گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ مین ڈرین ہول پر حفاظتی جالی نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق9سال کی رامین فاطمہ کی موت پول کےکھلےمین ہول میں گرنے سےہوئی، واقعے کے بعد تھانہ باٹا پور میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے3 ذمہ داران کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزمان میں مینیجر،سیکیورٹی انچارج اور انچارج سی سی ٹی وی شامل ہیں، واقعہ میں غفلت یا کوتاہی کے مرتکب کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا، بچی کی موت کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، پولیس متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved