حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی بڑھا ددی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

Share

حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا۔پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کےلیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔دوسری جانب مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے اور مٹی کے تیل کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی، حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی بڑھا دی۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے

Check Also

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Share ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز …