شارع فیصل کراچی پر لین کی خلاف ورزی پر آج سے ای چالان ہوگا

Share

کراچی کی شارع فیصل پر آج سے لین کی خلاف ورزی پر ای چالان ہوگا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ تمام گاڑیاں اپنی اپنی لین میں چلائی جائیں، موٹر سائیکل، بس اور کاریں لین کی پابندی کریں۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی جبکہ شہریوں کو خود بھی ذمے داری کا احساس کرنا چاہیے۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر ای چالان کیا جارہا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی اس کا اطلاق کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ حادثات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

Check Also

سرگودھا دربار قتلِ عام کیس: چار مجرموں کی 20،20 بار سزائے موت برقرار

Share لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میں دربار کی گدی کے تنازع پر 20 افراد کو …