بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 15 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

Share

بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے۔پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن علی الصبح شروع کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 15 دہشت گردوں کے ہلاک جبکہ 15زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 10کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 جوان زخمی ہو گئے ہیں۔آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس اورسی ٹی ڈی کی بہادری اور پروفیشنل ازم کو سراہا کہ بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

Check Also

پنکی کیس: پولیس نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

Share کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے کیس کی تحقیقات کیلئے پولیس نے ایف آئی …