فیلڈ مارشل سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر داخلہ نے شاندار استقبال

Share

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورہ پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سید عاصم منیر کا ایرانی وزیر داخلہ نے شاندار استقبال کیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے جب کہ ایران امریکا مذاکرات ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔سید عاصم منیر ایران امریکا امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں کریں گے، فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔واضح رہے امریکا کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچنے کی امید پیدا ہوگئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا ثالثی وفد ایران کا دورہ کرے گا۔مارکو روبیو نے بتایا تھا کہ جنگ بندی مسودے پر بات چیت کے لیے پاکستان کا وفد ایران جا رہا ہے اور حالیہ مذاکرات سے اچھے اشارے مل رہے ہیں اور محدود پیش رفت بھی ہوئی ہے جبکہ چند روز میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔

Check Also

حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی اور رابطہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: صدرِ پاکستان

Share صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل …