ایرانی صدر نے ملک میں موجود 4500 سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی

Share

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا ’سرو‘ کا یہ درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے۔ یہ اس دھرتی پر ہے جو ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دورۂ چین پر امریکی صدر ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی باغ کا دورہ کروایا تھا۔ صدر شی نے باغ کے 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے تھے اور بتایا تھا کہ یہاں بعض درخت 1000 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس جگہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ ماحول بہت پسند آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدر پزشکیان نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر اس لیے بھی شیئر کی کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تہذیب اجاڑنے کی دھمکی دی تھی

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …