ایران اپنی آزادی اور سالمیت کے دفاع کے لیے آخری حد تک جائے گا، ایرانی آرمی چیف

Share

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان شاء اللہ مکمل فتح تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایمان کی طاقت ہی ہے جو ایک ایف-5 لڑاکا طیارے کو جدید دفاعی نظام کی موجودگی کے باوجود امریکی افواج کے کویت میں موجود ٹھکانوں کے اوپر گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت دیتی ہے۔میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی تمام تر قوت کے ساتھ ملک کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا بھرپور دفاع کریں گی، انہوں نے ایرانی عوام کو یقین دلایا کہ یہ مقدس مشن مکمل توانائی، تمام وسائل اور خون کے آخری قطرے تک جاری رکھا جائے گا

Check Also

تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو دھمکی دی ہے اگر انہوں نے …