ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ

Share

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 9 اشیاء سستی اور 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارۂ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ 22.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح آٹا 4.94 فیصد، ڈیزل 3.76 فیصد اور پیٹرول 3.73 فیصد مہنگا ہوا. رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کی قیمت میں 2.98 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 1.93 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ آلو، دودھ، دہی اور چینی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔دوسری جانب بعض اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔اس ایک ہفتے کے دوران چکن 6.34 فیصد سستی ہوئی، جبکہ انڈوں کی قیمت میں 3.83 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 2.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

Check Also

آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل

Share آئی ایم ایف نے پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کردیں، مالی سال 2027ء …