سپریم جوڈیشل کونسل کا پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ

Share

سپریم جوڈیشل کونسل نے پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 23 شکایات پر غور کیا۔آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ایجنڈے پر موجود تمام معاملات نمٹا دیئے گئے، جوڈیشل کونسل نے پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …