امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ

Share

ایرانی بحریہ کے کمانڈر شاہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی کی جائے گی۔سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق کمانڈر شاہرام ایرانی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بحیرہ عرب کی سمت سے بند کر دیا ہے اور اگر امریکی فورسز نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے یہ سمجھا تھا کہ وہ بہت کم وقت، جیسے 3 دن سے ایک ہفتے کے اندر ایران کے خلاف جنگ کا نتیجہ حاصل کر لے گا، لیکن ان کا یہ اندازہ اب فوجی یونیورسٹیوں میں مذاق بن چکا ہے، ہم اپنے شہدا کے بدلے کیلئے آخری قطرہ خون تک متحد ہیں۔اس سے قبل ایران کے پریس ٹی وی نے فوجی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ اگر امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رہی تو اسے بے مثال کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ اب تک ایرانی مسلح افواج نے تحمل کا مظاہرہ اس لیے کیا ہے تاکہ سفارتکاری کو موقع دیا جا سکے اور امریکہ ایران کی شرائط کو تسلیم کر کے جنگ کے مستقل خاتمے پر آمادہ ہو سکے۔

Check Also

ہرمز کھلوانے کیلئے امریکا نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

Share آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا نیا عالمی اتحاد بنانے کے لیے سرگرم ہوگیا۔ …