ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، جارحیت کا جواب دینے کا اعلان

Share

ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کے مطابق امریکا نے خمیر، سرک اور قشم جزیرے کے ساحلوں پر خطے کے کچھ ممالک کے تعاون سے شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیںخاتم الانبیاء کے مطابق امریکا نے جسک کے علاقے میں ایرانی پانیوں سے آبنائے ہرمز کی طرف بڑھنے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے سامنے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ ایرانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں آبنائے ہرمز کے مشرق اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر حملہ کیا، جس سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امریکا اور خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

Check Also

عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا

Share ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ …