ایران نے تباہ امریکی طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر لاد کر ایرانی پرچم لہرائے: روسی میڈیا

Share

ایران نے جنگ کے دوران تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر لاد کر ان پر ایرانی پرچم لہرا دیئے۔روسی میڈیا کےمطابق امریکی جہازوں کے ملبے کو بڑے ٹرالروں پر لاد کر اس ملبے کو امریکا کی ناکامی اور ایرانی فوج کی فتح کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جبکہ ٹرالروں پر بینر بھی لگائے گئے جن پر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ دونوں ہی کو تباہ کردیا گیا ہے تاہم روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحیت کے دوران ایران نے سردجنگ دور کے اپنے لڑاکا طیارے بھی استعمال کیے۔امریکی ٹی وی این بی سی کا حوالہ دیتےہوئے روسی میڈیا نے بتایا کہ جنگ کے دوران ایران نے عشروں پرانے ایف فائیو لڑاکا طیارے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بمباری کیلئے استعمال کیے تھے، ایرانی طیارے جدید ترین ائیر ڈیفنس نظام ہونے کے باوجود کویت میں امریکی اڈوں پر حملے میں کامیاب رہے تھے اور یہ برسوں میں پہلا موقع تھا کہ کسی ملک کے لڑاکا طیارے نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہو۔امریکی میڈیا نے تسلیم کیا کہ ایران نے جتنا نقصان امریکی اڈوں کو پہنچایا اسے پنٹاگون نے تسلیم نہیں کیا، یہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ نے نجی سٹیلائٹ کمپنیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ امریکی اڈوں کی تصاویر تک لوگوں کی رسائی روک دیں۔روسی میڈیا کے مطابق ایک ایسے وقت کہ جب اراکین کانگریس اس بات پر ناراض ہیں کہ انہیں امریکا کو پہنچے نقصان کی تفصیلات تک معلوم نہیں، پینٹاگون ریکارڈ بجٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ابتدائی جوابی کارروائی ہی میں ایران نے خلیجی ممالک میں 100 اہداف نشانہ بنائے، جن ہینگرز، رن وے،ریڈار تنصیبات، کمانڈ سینٹرز کو بحرین، کویت،قطر اور امارات میں نشانہ بنایا گیا ان کی بحالی میں اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔

Check Also

ڈونلڈ ٹرمپ نے وفد پاکستان نہ بھیجنے کی وجہ بتادی

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کےلیے وفد پاکستان نہ بھیجنے کی …