قومی ٹیم کےاعزازمیں کرکٹ بورڈ کاعشائیہ،اہم شخصیات کو بھی دعوت

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کل عشائیہ دے گا، ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 18 رکنی سکواڈ کے کھلاڑی کل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس پر پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔عشائیہ تقریب میں ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان سمیت وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے، پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اسکواڈ 25 نومبر سے پنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *