لاہور: داتا دربار کا تعمیری کام، ستون گرنے سے راہگیر جاں بحق

Share

لاہور میں داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہگیر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ راہگیر شاہد شدید زخمی ہوا۔ زخمی راہگیر کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی آفیسر اور کرین اسٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے

Check Also

سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق …