سعودی وزیرِخزانہ محمد بن عبداللّٰہ الجدعان کا دورۂ پاکستان مکمل، واپس روانہ

Share

سعودی وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللّٰہ الجدعان کا دورۂ پاکستان مکمل ہو گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔اسلام آباد سے وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ رات اسلام آباد ایئر پورٹ پر سعودی وزیرِ خزانہ کو رخصت کیا۔ملاقات کے حوالے سے جاری ہوئے اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خزانہ نے خوش گوار تبادلۂ خیال کیا، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات اور جاری اقتصادی تعاون پر مختصر بات چیت ہوئی۔وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ واشنگٹن میں مالیاتی اجلاسوں میں سعودی ہم منصب سے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔سعودی وزیرِخزانہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ شراکت داری کا عکاس ہے۔

Check Also

پاکستان کی سول و عسکری قیادت کی ثالثی کی کوششیں قابل قدر ہیں: ایرانی سفیر

Share ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری …