ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نمیبیا کا فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع نہ ملنے پر اظہار مایوسی

Share

نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل انہیں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ رات کے وقت شیڈول ہونے کے باوجود انہیں پریکٹس کا موقع نہیں دیا گیا، نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔گیرہارڈ ایراسمس نے کہا کہ میرے خیال میں بھارتی کھلاڑیوں کو دو مرتبہ فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع ملا ہے، کینیڈا کے کھلاڑی بھی رات کے وقت ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، وہ جو چاہیں کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس فلڈ لائٹس میں میچ کھیلنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ ہی موجود نہیں اس کے باوجود ہمیں موقع فراہم نہیں کیا گیا، اس سب کے باوجود ہم اپنے ملک کے لیے لڑیں گے۔نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ ہمارے اکثر پلیئرز فلڈ لائٹس میں میچ کھیلنے کے عادی نہیں اور انہیں کبھی رات کے وقت پریکٹس کا موقع بھی نہیں ملا اور بھارت میں بھی ہمیں موقع فراہم نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان میچ آج شام 6.30 بجے دہلی میں کھیلا جائے گا، نمیبیا نے فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک ہی پریکٹس کی اجازت دی گئی

Check Also

بنگلہ دیش کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جرمانہ بھی نہیں ہوگا، آئی سی سی

Share انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور …