پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہو گی؟

Share

ملک میں ​رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ​18 فروری کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ​سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہے جبکہ ​پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہو گا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ​بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ​خیبر پختون خوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک رہے گا اور ​آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بج کر 58 منٹ پر ختم ہو گا۔علاوہ ازیں ​گلگت بلتستان میں رویتِ ہلال کا وقت شام 6 بج کر 53 منٹ تک ہے

Check Also

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مارچ میں بسنت منانے کا اعلان

Share وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانے کا اعلان کر دیا۔ …