پی ایس ایل ٹیم ملتان 2 ارب 45 کروڑ میں نیلام، نام تبدیل

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان 245 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئی۔ ملتان کی ٹیم کو راولپنڈی کا نام دے دیا گیا۔ولی ٹیک نے سب سے بڑی بولی لگا کر ملتان کی فرنچائز خریدی، جو پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد پیش کی۔ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی کیلئے پانچ بڈرز شریک تھے، ٹیم کی فروخت کے لیے سی ڈی وینچرز نے 2 ارب 35 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک تھے، آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے، لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور پہنچے تھے

Check Also

بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی وفد پاکستان کو منانے کیلئے لاہور آمد

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے …