
وینزویلا کے گرفتار صدر اور اہلیہ نے امریکی الزامات رد کر دیئے۔نکولس مادورو نے نیو یارک کی عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا، فرد جرم میں منشیات کی سمگلنگ، دہشت گردی کی سازش اور مشین گنوں اور تباہ کن آلات کی ملکیت کے الزامات شامل ہیں۔مادورو نے عدالت میں کہا کہ وہ مغوی صدر ہیں، عدالت نے مادورو کو 17 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، سماعت کے بعد دونوں کو دوبارہ بروکلین جیل بھیج دیا گیا، سماعت کے دوران عدالت کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا، مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا۔وینزویلا صدر کو ہتھکڑیاں لگا کر مین ہٹن کی عدالت میں پیش کیا گیا، الزامات کی بنیاد پر مادورو کو عمر قید تک سزا کا امکان ہے۔صدر ٹرمپ کہتے ہیں امریکا اب وینزویلا کا انچارج ہے، ملکی صورتحال مستحکم کرنے، منشیات کی سمگلنگ روکنے اور تیل کے وسائل تک رسائی کیلئے کام کریں گے۔وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کا رویہ بھی نرم ہوگیا، کہتی ہیں وہ امریکا کے ساتھ تعاون اور احترام پر مبنی تعلقات چاہتی ہیں، ڈیلسی نے اس سے پہلے امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved