نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

Share

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل 265 روپے65 پیسے سے کم ہوکر 257 روپے 08پیسے فی لٹر جبکہ پیٹرول 263 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 253 روپے 17 پیسے فی لٹر ہوگیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی۔

Check Also

دریا ککنارے 7 سہیلیوں کی ایک ساتھ قبریں، ایک معمہ

Share سکھر کے قریب دریائے سندھ کے کنارے واقع ستین آستان (سات سہیلیوں یا سات …