فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور وین میں خوفناک تصادم سے14 افراد جاں بحق

Share

فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور مسافر وین میں خوفناک تصادم سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ کلی فقیر کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس میں 14 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے۔دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طبّی علاج فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ضلعی افسروں نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

Share بھارتی شہر فریدآباد میں ایک 28 سالہ شادی شدہ خاتون کو چلتی وین میں …