رواں سال 3 ہزار سے زائد تارکین وطن اسپین میں داخل ہونے کی کوشش میں مارے گئے، ہسپانوی این جی

Share

ہسپانوی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسپین میں داخل ہونے کی کوشش میں مارے جانے 3 ہزار سے زائد افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کمنڈو فرنٹیراس لوگیڈا نامی ادارے نے سال 2025ء کے حوالے سے جاری اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 3 ہزار 90 افراد اسپین میں داخل ہونے کی کوششوں میں مارے گئے جن میں 192 خواتین اور 437 بچے شامل تھے۔ادارے نے بتایا ہے کہ اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔تارکین وطن افراد نے الجیریا اور بیلریک جزائر کے راستوں کا زیادہ استعمال کیا، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سے 10 ہزار کی موت سمندر میں ہوئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال شمالی افریقہ سے کینیری جزائر کے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوششوں میں واضح کمی آئی یہ راستہ یورپ میں میں داخلے کے لیے خطرناک ترین تصور کیا جاتا ہے

Check Also

سعودی عرب سے سب سے زیادہ ملک بدر ہونے والے افراد میں بھارتی سرفہرست

Share گزشتہ 5 برسوں میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ ملک بدر ہونے والے …